ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دہلی : ائیر انڈیا کی طرف سے فلائنگ ریٹرن ممبرز کے لئے خوش خبری : مراعات  میں مارچ 2023تک کی توسیع

دہلی : ائیر انڈیا کی طرف سے فلائنگ ریٹرن ممبرز کے لئے خوش خبری : مراعات  میں مارچ 2023تک کی توسیع

Mon, 26 Sep 2022 20:30:27    S.O. News Service

نئی دہلی:28؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)ائیر انڈیا نے ہندوستان کے پہلے فریکوئنٹ فلائر پروگرام کے تحت  فلائنگ ریٹرن پروگرام  کے فلائنگ ریٹرن (ایف آر) پوائنٹس، ٹائر اسٹیٹس اور ممبر اسٹیٹس سے منسلک فوائد کی میعاد 31مارچ 2023 تک بڑھا دی ہے۔ اس سلسلے میں پریس ریلیز جاری کرتےہوئےخبر دی گئی ہے کہ ائیر انڈیا اپنے پروگرام کے ذریعے اپنے 3.3ملین مسافروں کو فائدہ پہنچانے کا مقصد رکھتی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق  اپنے پروگرام کو توسیع کرنےکا خاص مقصدیہی ہےکہ اکثر پرواز کرنے والے مسافروں نے کووڈ کے زمانے میں  اپنے سفری منصوبوں کو ملتوی کیاتھا انہیں بھی  فائدہ ملے۔ بتایاگیا ہے کہ فلائنگ ریٹرنس کے تحت ائیر انڈیا پر سفر کرنے والے مسافر ایف آر پوائنٹس اور 25اسٹار الائنس ائیر لائنس اور اپنی  پسند کی منزل  تک پہنچنے کےلئے اس کو اپنے ٹکٹ میں سے تخصیص کروا سکتےہیں۔ اس کے علاوہ مسافر جب کبھی ائیر انڈیا کے ویب سائٹ اور موبائیل ایپ کے ذریعے ٹکٹ بک کروائیں گے تو انہیں  بونس ایف آر پوائنٹس بھی ملیں گے۔

ائیر انڈیا کے مراعات یافتہ ٹائر ممبران جیسے دی مہاراجہ کلب، گولڈن ایج کلب اور سلور ایج کلب والے بھی بشمول ڈومیسٹک اپ گریڈ واوچر کے ساتھ 31 مارچ 2023تک  فوائد اور مراعات حاصل کرسکتےہیں ۔ اس سلسلےمیں ائیر انڈیا کے چیف کسٹمر آفیسر اینڈ گلوبل ہیڈ ائیر پورٹ آپریشن مسٹر راجیش ڈوگرا کا کہنا ہے کہ پچھلےدو برسوں سےہمارے گاہکوں نے کووڈ کے چلتےمراعات کا زیادہ استعمال نہیں کرسکے ہیں۔ اب ہمارے صارفین دوبارہ سفر کررہے ہیں تو ہم انہیں  اولین ترجیح دیتےہوئے اپنے مراعات میں توسیع کی ہے۔ جو 31مارچ 2023تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے اپنے گاہکوں کو اس سلسلےمیں مزید جانکاری کےلئے ائیر انڈیا کے ویب سائٹ   www.airindia.in    پر وزٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔  


Share: